اٹلی میں سخت اقدامات کے مثبت نتائج برآمد لاک ڈاؤن میں 13 اپریل تک توسیع

,

   

روم ۔ 2۔اپریل( سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی حکومت نے13 اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے،عوام آئندہ ہفتے اچھی خبرسنیں گے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث نعشوں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا میں کرونا کی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اٹلی میں سب سے زیادہ ہے۔ حکومت نے تیرہ اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے ، ۔وزیر صحت روبیرتوسپیرنزاکی نے کہا کہاب غلطیوں کی گنجائش نہیں،لہٰذالاک ڈاؤن ختم نہیں کررہے ،سخت اقدامات کے مثبت نتائج آناشروع ہوگئے۔