روم، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی اور تقریبا 1577 افراد اس وائرس کی زد میں ہیں۔ سول سیکورٹی کے سربراہ اینجیلو بوریلي نے اتوار کو پریس کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا’’ کورونا وائرس سے ہفتہ تک 33 لوگ ٹھیک ہو گئے ہیں جس کے بعد ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے اگرچہ پانچ مزید افراد کی موت بھی ہو گئی ہے ‘‘۔قابل غور ہے کہ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 25 اور لوگوں کی موت کے ساتھ اس سے مرنے والوں کی تعداد 2870 ہو گئی ہے اور اس سے متاثر افراد کی کل تعداد 79،824 تک پہنچ گئی ہے ۔چین کی صحت کمیٹی نے بتایا کہ اب تک 41625 افراد اس وائرس کی زد سے باہر آ گئے ہیں جن میں سے 35329 لوگ اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ بیماروں میں سے 7365 لوگوں کی حالت اب بھی سنگین ہے ۔