سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے قد آور لیڈر اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی واجپائی جی کا وژن، ان کی حکمت، ان کے خیالات و نظریات ہمیں ہمیشہ ترقی کے راہ پر گامزن رہنے کے لئے رہنمائی کرتے رہیں گے۔ اٹل بہاری واجپائی 16 اگست 2018 کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی واجپائی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چہارشنبہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں ترقی کے منازل طے کرنے ہیں، سر بلند رکھنا ہے ، دل فخر سے بھرے رکھنے ہیں اور آگے بڑھنا ہے۔عظیم سیاست دان اور سابق وزیر اعظم شری اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آپ سال 1996 اور 2004 کے درمیان تین بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ۔
واجپائی کو قوم کا خراج عقیدت
نئی دہلی: بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی 5ویں برسی کے موقع پر آج ملک نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا .اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور این ڈی اے کے دیگر قائدین نے واجپائی کو راج گھاٹ کے قریب ان کی سمادھی ’’سدیو اٹل ‘‘پر خراج پیش کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کے افراد خاندان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کے ذریعہ آنجہانی واجپائی کو ان کی برسی پر خراج پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی طرف سے میں اٹل جی کو ان کی برسی پر خراج پیش کرتا ہوں۔ اسپیکر برلا نے واجپائی کی ایک نظم کی چند سطریں پڑھیں۔
اپنے ٹویٹ میں، برلا نے سابق وزیر اعظم کی ایک نظم کی چند سطریں پڑھیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاکہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کی مقدس یادیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ‘‘میں اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کرتا ہوں اور سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کو ترقی اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کو میرا دلی خراج عقیدت۔