اٹل سرنگ’حادثوں کی جگہ‘ ایک دن میں تین حادثات

,

   

اٹل سرنگ ہماچل پردیش میں ایک ٹورسٹ مقام بنا ہے
نئی دہلی۔سب سے طویل ہائی وی سرنگ اٹل کو 10,000فٹ سے زائد کی گہری پر کھود کا تعمیر کیاگیاہے‘

اب وہ حادثوں کی جگہ بن گیاہے‘ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاج کے بعد تین دن میں یہاں تین حادثات رونما ہوئے ہیں۔

اٹل سرنگ ہماچل پردیش میں ایک ٹورسٹ مقام بنا ہے۔ لاپرواہی اور تیز رفتار گاڑی چلانے اور ”غیرمہذب برتاؤ“ کے بے شمار واقعات سرنگ کے آغاز سے ہی سیاحوں کامشغلہ بنا ہوا ہے۔


اؤٹ لک کے نیوز پورٹل کی ایک رپورٹ کے بموجب مذکورہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن(بی آر او) اور ضلع انتظامیہ کو کو نئی تشویش اس بات کی ہے کہ سینکڑوں سیاح اور موٹر سوار کی سرنگ میں تیزی کے ساتھ گاڑی چلارہے ہیں۔

اٹل سرنگ کے حوالے سے رپورٹ کے بموجب بی آر او چیف انجینئر برگیڈیر کے پی پرشوتم نے کہاکہ”وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 3اکٹوبر کو سرنگ کے افتتاح کے بعد محض ایک روز میں تین حادثات پیش ائے ہیں۔

گاڑی چلانے والے سیاحیں اور موٹر سواربرق رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے کے دوران سیلفیاں لے رہے ہیں“۔

مذکورہ بی آر او اہل کار نے کہاکہ انہوں نے حادثات کوروکنے کے لئے پولیس کی تعینات کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس نے سرنگ میں تیزی کے ساتھ گاڑیا چلانے کے عمل کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

بی آر او کے ایک عہدیدار نے دریں اثناء کہاکہ ہر روز عوام کے لئے سرنگ 9-10اور 4-5بجے شام تک بند رہے گا۔

تمام موسموں کے لئے موثر اٹل سرنگ کا وزیراعظم نریندر مودی نے 3اکٹوبر کے روز افتتاح کیاتھا‘ جس سے منالی اور لیح کے درمیان 46کیلومیٹر اور 4-5گھنٹوں کے سفر میں کمی ائی ہے۔

سرحد کے انفرسٹچکر کو فروغ دینے میں مذکورہ زیر زمین دنیاکی طویل سرنگ کارآمد ثابت ہوگی۔

مانالی سے لیح وادی کو جوڑنے کاکام یہ 9کیلومیٹر کی سرنگ کرتی ہے۔

لیح وادی کے لوگوں کے روہتک میں بنی طویل سرنگ کی تنصیب ایک خوش خبری ہے بالخصوص ایسے وقت میں جب موسم سرما میں سارا ضلع برف کی چادر میں آجاتا ہے۔

سال2019ڈسمبر 24کے روز مرکزی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں روہتک کی اس سنرکو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش پر اٹل سرنگ کے نام پر موسوم کرنے کا فیصلہ کیاتھا