اپریل ، مئی میں بارش سے فصل نقصانات کی تفصیلات پیش کرنے عہدیداروں کو وزیر کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ماہ اپریل اور مئی میں ہوئی غیر موسمی بارش کے باعث کسانوں کو ہونے والے نقصانات پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ کل یہاں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت نے مارچ میں ہوئی بارش سے جن کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا انہیں 15 کروڑ روپئے ادا کئے ۔ اب حکومت اپریل اور مئی میں ہونے والی بارش سے جن کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے انہیں معاوضہ دینے کیلئے پلان تیار کررہی ہے ۔ وزیر زراعت نے اس اجلاس میں کراپ لون کی معافی سے متعلق رہنمایانہ خطوط اور خریف سیزن سے روبہ عمل لائی جانے والی مجوزہ کراپ انشورنس اسکیم پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔۔