اپریل /مئی میں درجہ حرارت 45ڈگری ہونے کا امکان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اپریل؍ مئی کے مہینوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرمی کی لہر کا امکان ہے۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران رائل سیما میں اعظم ترین درجہ حرارت دو تا تین ڈگری زائد درج کیا جاسکتا ہے جبکہ 4اور5اپریل کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر امکان ہے کہ درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.6ڈگری سلسیس بھدراچلم میں درج کیا گیا ۔