نئی دہلی: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ریونیو کلیکشن رواں مالی سال کے پہلے مہینے اپریل 2024 میں پہلی بار ریکارڈ دو لاکھ کروڑ کو پار کرتے ہوئے 210267 کروڑ روپے پر پہنچ گیا جو اپریل 2023 کے 187035 کروڑ روپے کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے ۔وزارت خزانہ نے آج ماہانہ جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار جاری کیے ، جس کے مطابق ریفنڈ کے بعد اپریل 2024 میں خالص جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.92 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے ، جو اپریل 2023 میں خالص وصولی سے 17.1 فیصد زیادہ ہے ۔ جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافہ کا رجحان ہے اور اپریل 2024 مسلسل 11 واں مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے ۔ اس سال جی ایس ٹی کلیکشن 1.78 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے ۔جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 210267 کروڑ روپے رہی ہے ۔