اپریل میں سیاسی پارٹی شروع کرنے رجنی کانت کا اعلان

,

   

چینائی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستداں بننے والے رجنی کانت کی جانب سے شروع کی جانے والی سیاسی پارٹی رجنی مکلا منڈرم کے اہم ارکان نے کہا کہ رجنی کانت اپریل میں اپنی سیاسی پارٹی کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔ جبکہ ان کی پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ /14 اپریل کے بعد کسی بھی وقت پارٹی کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ رجنی کانت خود بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔