رہنمایانہ خطوط کی اجرائی ، پہلے مرحلے میں 9123 اسکولس پر 3497 کروڑ روپئے کے مصارف
حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے حکومت کی اسکیم اپنا گاؤں اور اپنا اسکول اسکیم پر عمل آوری کا اعلی عہدیدراوں کے اجلاس میں جائزہ لیا ۔ حکومت نے کل ہی اس اسکیم پر عمل آوری کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ۔ دیہی علاقوں میں یہ اسکیم اپنا گاؤں ، اپنا اسکول کے نام سے رہے گی ۔ شہری علاقوں میں اپنی بستی ، اپنا اسکول یا کسی ایک کلاس روم کو نام سے معنون کیا جائے گا ۔ 2 لاکھ روپئے عطیہ دینے پر اسکولی نگرانی کمیٹی ( ایس ایم سی ) کا رکن بنایا جائے گا ۔ تین مرحلوں میں اسکولس کو ترقی دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے غریب طلبہ کو سرکاری اسکولس میں اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے اور اسکولس میں تمام بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے اس اسکیم کو متعارف کیا ہے ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے اس اسکیم کا سافٹ ویر تیار کرنے کی ٹی سی ایس کے نمائندوں کو ہدایت دی ۔ اسکولس پر جامع رپورٹ تیار کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پہلے مرحلے کیلئے منتخب 9123 اسکولس میں 12 اقسام کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 3497 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ ان کاموں کی مقامی منتخب نمائندوں کو نگرانی کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت جلد ضلع کی سطح پر وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان قانون ساز کونسل ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے اسکیم پر عمل آوری کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ یہ اسکیم ملک کیلئے مثالی اسکیم ثابت ہوگی ۔ ن