پہلے مرحلے میں 5399 پرائمری 1009 اپر پرائمری اور 2715 ہائی اسکولس کی مرمتی کام جاری
حیدرآباد۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے ریاست کے سرکاری اسکولس کو کارپوریٹ اسکولس کی طرز پر ترقی دینے اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے ’’اپنا گاؤں اپنا اسکول‘‘ پروگرام کے پہلے مرحلے پر ریاست بھر میں تیزی سے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ سیول ورکس عمارتوں، بیت الخلاؤں کی مرمت، برقی اور پینے کے پانی کی سربراہی و دیگر تعمیراتی کام مکمل ہوگئے ہیں۔ پیٹنگس کے کام جاری ہیں۔ پہلے مرحلے میں ریاست کے ہر منڈل میں کم از کم دو اسکولس کو ماڈل اسکول کے طرز پر ترقی دی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 9123 اسکولس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس میں 5399 پرائمری، 1009 اپر پرائمری، 2,715 ہائی اسکولس کی تزئین نو کی جارہی ہے۔ 100 سے زائد زیر تعلیم طلبہ والے اسکولس میں 12 نکاتی پروگرام کے تحت انہیں ترقی دی جارہی ہے۔ پینٹنگس، ڈوٹل ڈیسک، ٹیبل، فرنیچر، گرین چاک پیس بورڈ وغیرہ بلک تعداد میں خریدنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے حکام نے ٹنڈرس طلب کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ ’’اپنا گاؤں اپنا اسکول‘‘ پروگرام کا اصل مقصد اسکولس کی دیواروں کو کلرفل پینٹ کرنا ہے۔ ریاست بھر میں جملہ 1,39,585 کلاس رومس ہیں۔ پہلے مرحلے میں 71,115 کلاس رومس کو کلرس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلاس رومس، عمارتوں، بیت الخلاء کے اندر باہر پورے احاطے کو پینٹ کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد خوبصورت تصاویر، نصابی تصاویر، تاریخی عمارتوں کے نمونے، دیہی زندگی کی عکاسی کرنے والی تصاویر، دیواروں پر اتاری جائیں گی۔ ان کلرس کو 7 سال تک برقرار رکھنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ن