اپنی ذمہ داری کا احساس کریں!

,

   

آج ملک کا معاشرہ تباہ و برباد ہورہا ہے، ہمیں اور آپ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، اگر معاشرے کے بگاڑ کا نوٹس نہیں لیں گے، برائی ختم کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے، تو یقین مانئے وہ دن دور نہیں ہے، جب ملک انارکی کا شکار ہو جائے گا، اور ہم اور آپ بھی اس کا شکار ہو جائیں گے۔ اس لیے ایک باکردار ملت کی حیثیت سے ملک کی ذمہ داری قبول کیجئے، سماج میں جہاں جہاں خرابی نظر آئے، اور مذہب اسلام نے جس کو خراب بتلایا ہے، کوشش کیجئے کہ اس سے خود کو دور رکھیں، اور دوسروں کو بھی روکنے کی پوری کوشش کریں، اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ کی اس عظیم کام میں مدد کرے گا، اور اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو حوصلہ دے گا، کہ ہم کاموں کو آگے بڑھا سکیں، برائیوں کو مٹا سکیں، اور جہاں تک ممکن ہو اس پر قابو پاسکیں۔ انشاء اللہ!

امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
(سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ