اپنے اندر امتیاز پیدا کیجئے :مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب

,

   

 

 اپنے اندر امتیاز پیدا کیجئے :مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب

 

       اللہ تعالی نے ہر انسان کے اندر ایسی صلاحیت رکھی ہے جس کو ایک مثال سے سمجھئے، ربڑ کی صلاحیت ہر انسان کے اندر ہے، کھینچئے، کھنچتا چلا جائے گا، اللہ تعالی نے ہر انسان کے اندر ایسی صلاحیت رکھی ہے کہ اس صلاحیت کو بڑھائے اور اس سے فائدہ اٹھائے۔ *آدمی نبی تو نہیں بن سکتا اور انسان کے دائرے سے بھی باہر نہیں نکل سکتا، باقی جتنی ترقی کر سکتا ہے اس دائرے کے اندر رہ کر سکتا ہے، بڑے سے بڑا ولی بن سکتا ہے، بڑے سے بڑا عالم بن سکتا ہے، بڑے سے بڑا خطیب بن سکتا ہے، بڑے سے بڑا مصنف بن سکتا ہے، بڑے سے بڑا محقق بن سکتا ہے، اور بڑے سے بڑا لیڈر بن سکتا ہے، قائد بن سکتا ہے۔ آپ دیکھئے ایک بچہ پیدا ہوتا ہے کتنا کمزور ہوتا ہے کہ وہ بتا نہیں سکتا کہ اس کو بھوک لگی ہے یا تکلیف ہے، ماں اس کو کسی طریقے سے سمجھتی ہے کہ اس کو بھوک لگی ہے یا تکلیف ہے لیکن وہ بڑھ کر کیا ہوتا ہے، بعض وقت اتنا بڑا قائد ہوتا ہے کہ دنیا کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، *بعض وقت اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اس کی رائے سے اور اس کے علم سے دنیا مستفید ہوتی ہے اور صدیوں اس کا نام چلتا ہے!

 

 حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم

(صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

 

 پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ