ریاض : سعودی عرب کے ایک نوجوان نے آٹزم جیسے عارضہ کو اپنی ہمت، حوصلے، لگن، محنت اور اپنے ٹیلنٹ میں اضافے کے ذریعے شکست دے کر یہ ثابت کیا کہ ہمت سے کسی بھی بیماری کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحمٰن الخالدی نے آٹزم اسپیکٹرم سے ہار نہیں مانی اور اس نے مایوسی کو اپنے اندر ڈیرہ ڈالنے کا موقع نہیں دیا، بلکہ اپنے آس پاس کی ہر چیز سے اپنی امیدوں اور عزائم کے حصول کے مواقع پیدا کیے۔نوجوان کے لیے یہ راستہ آسان نہیں تھا، لیکن یہ ناممکن بھی نہیں تھا کیونکہ اس کی ماں نے بچپن سے ہی اس کے لیے کامیابی کے تمام راستے تیار کیے اور اس کی مدد کی۔ آٹزم کا شکار بیٹے کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا تاکہ وہ ایک سنگ میل ثابت ہو اور سب کے لیے رول ماڈل بنے۔