چینائی: چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے آئندہ اجلاس میں مستقبل کی سیاست سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔ وہ اتوار کو یہاں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔اسٹالنٰ نے کہا کہ وہ انڈیاکے اگلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی پر بولنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنا اتحاد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ایک نظریاتی اتحاد ہے۔ انہوںٰ نے کہا کہ انڈیا فرنٹ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو شکست دے گا۔