اپوزیشن ارکان کو 30 منٹ اسمبلی میں بیٹھنے صبر نہیں

   

Ferty9 Clinic

30 دن اسمبلی چلانے کا مطالبہ ، کے ٹی آر کی اپوزیشن پر برہمی
حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے اسمبلی میں اپوزیشن کے موقف پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسمبلی 30 دن تک چلانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ مگر 30 منٹ بھی اسمبلی میں بیٹھنے کا ان کو صبر نہیں ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشاینہ بنانے پر کے ٹی آر نے کھری کھری سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا ایجنڈہ بی اے سی اجلاس میں طئے کیا گیا ۔ بی جے پی ارکان اسمبلی نے اسمبلی اجلاس 30 دن چلانے کا مکتوب روانہ کیا ہے۔ کانگریس نے 20 دن اجلاس چلانے کا مطالبہ کیا ۔ وقفہ سوالات کے دوران بی آر ایس کے تمام ارکان اسمبلی موجود ہیں ۔ تاہم کانگریس اور بی جے پی سے صرف ایک ایک رکن ایوان میں ہے ۔ اس سے دونوں کی عوامی دلچسپی کا اظہار ہوجاتا ہے ۔ 20 اور 30 دن اجلاس کا مطالبہ کرنے والوں کو 30 منٹ سکون سے بیٹھنے کا صبر نہیں ہے ۔ انتخابات میں عوام ان سے حساب چکھتا کریں گے ۔ ن