اپوزیشن قائدین کا احتجاج ایک دن کیلئے ملتوی

   

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے احاطہ میں 12 ارکان راجیہ سبھا کی معطلی کے خلاف گزشتہ 9 دن سے جاری اپوزیشن قائدین کا احتجاج آج ایک دن کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔ اپوزیشن قائدین نے جنرل بپن راوت، اُن کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپوزیشن قائد ملکارجن کھرگے کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کے فلور لیڈرس کا ایک اجلاس آج صبح منعقد ہوا جس میں بپن راوت کی موت اور ہیلی کاپٹر حادثہ پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُنھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ایک دن احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔