نئی دہلی : اپوزیشن پارٹیوں نے 12راجیہ سبھا ایم پیز کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ کامپلکس کے اندرون گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس جاری اپنا دھرنا چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور 12 دیگر کی گذشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت کے تناظر میں معطل کردیا ہے ۔اپوزیشن قائدین نے حکومت کے طرز عمل کی مذمت کی کہ انہیں اعلیٰ ترین ڈیفنس آفیسر کو خراج پیش کرنے کیلئے ایوان کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔آج پارلیمنٹ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے تعلق سے بیان دیا ۔ ٹی ایم سی راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا ۔