اپوزیشن نے وزیر فینانس کی بجٹ تقریر مکمل سکون سے سنی

   

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں عبوری بجٹ 2024-25 پیش کیا، جسے اپوزیشن نے پرامن طریقے سے سنا اور ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ٭ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 56 منٹ میں عبوری بجٹ پیش کیا۔٭ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، ریلوے اور مواصلات کے وزیر اشونی وشنو، شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا موجود تھے ۔٭ گزشتہ اجلاس میں معطل کیے جانے والے اپوزیشن اراکین اسمبلی ایوان میں موجود تھے ۔ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی وہاں موجود تھیں جبکہ راہول گاندھی نہیں آئے ۔٭ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر پڑھنے کے دوران اپوزیشن بنچوں پر خاموشی چھائی رہی اور حکمراں جماعت کی طرف سے کوئی مداخلت یا تبصرہ نہیں ہوا۔پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کی جانب سے سنبھالے جانے کے بعد نئے سیکیورٹی قوانین کی وجہ سے میڈیا اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔٭ سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کیں اور موبائل فون کے ساتھ پرس بھی پریس گیلری کے باہر رکھوائے گئے ۔