حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے تمام مقامات پر اپوزیشن پارٹیوں کی بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر برسر اقتدار بی آر ایس کے ایم ایل ایز دیہاتوں کے دورے شروع کررہے ہیں۔ وہ شہری علاقوں میں ریالیاں نکالیں گے اور جاب میلے منعقد کرتے ہوئے عوام سے قریب ہونے کی کوشش کریں گے۔ ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں قیام کریں گے اور اواخر ہفتہ عوام سے ملاقات کریں گے اور ان کی شکایات کا جائزہ لیں گے اور مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔