اپوزیشن کو حکومت پھنسانے میں مصروف:اکھیلیش

   

لکھنئو۔ 2۔جون(سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ کورونا بحران کے دور میں اترپردیش میں تباہ حال امن و امان کو سنبھالنے کے بجائے پولیس حکومت کے اشارے پر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کو جھوٹے معاملوں میں پھنسانے کا کام کررہی ہے ۔یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن ہو یا ان لاک بی جے پی راج میں مجرموں کو کھلی چھوٹ ملی ہے ۔پولیس قانونی انتظام سنبھالنے کے بجائے بحران کے دور میں بھی حکمرانوں کے اشارے پر اپوزیشن کو جھوٹے کیسوں میں پھنسانے میں مصروف ہے ۔