بنگلورو: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آجکہا کہ مہنگائی کے مسئلہ پر اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دور میں مہنگائی کی شرح چھ فیصد سے اوپر تھی۔یہاں جے نگر پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ ”جب یو پی اے حکومت 10 سال اقتدار میں تھی، مہنگائی کی شرح چھ فیصد سے اوپر تھی۔ اب چھ فیصد کا کیا مطلب ہے ؟ کوئی کہہ سکتا ہے کہ چھ فیصد مہنگائی قابل برداشت ہے ، لیکن یو پی اے کے دور میں یہ چھ فیصد سے زیادہ تھی۔