اچھی تبدیلی ، سونو سودکا ردعمل ۔ کنگنا اُداس

   

ممبئی : تین متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کے بارے میں آج صبح وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان پر کئی ممتاز شخصیتوں اور بالی ووڈ اسٹارس کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ تاپسی پنو، ریچا چڈھا اور پرینکا چوپڑا جیسے اسٹارس نے آج کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔اِن اسٹارس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ احتجاجی کسانوں کی تائید و حمایت کی تھی۔ سماجی کاز میں آگے آنے والے ایکٹر سونو سود نے بھی کہاکہ یہ بہت اچھی تبدیلی ہے۔ تاہم بی جے پی کے نظریہ کی تائید کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان سے مایوسی ہوئی ہے۔