اڈانی نے گجرات کو 3900 کروڑ روپے کا چونا لگایا: کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے بی جے پی کی حکومت پر بے خوف بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ان کے قریبی صنعت کار دوست اڈانی گروپ کے حصے کے 3900 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے ، لیکن اب یہ رقم واپس نہیں کی جا رہی ہے ۔ جی پی سی کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے اڈانی پاور مُندرا لمیٹڈ کے ساتھ ایک پاور معاہدہ کیا تھا، جس کی شرائط پر عمل نہیں ہو رہا اور اس وجہ سے 3900 کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے ۔