کولکاتا: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ایک بار پھر مودی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’ہاں، اسرو کا چندریان چاند پر اترا ہے۔ پہلی بار نہیں۔ آئیے ہم بی جے پی کو یاد دلائیں کہ نریندر مودی چاند پر نہیں اترے اور نہ ہی بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے چندریان کی تحقیق میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چاند کے کچھ حصے کا نام ترنگا اور شیو شکتی رکھا ہے۔ اب اڈانی کو خصوصی ٹھیکہ دے کر چاند پر فلیٹ بنائیں گے اور وہاں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے۔ وہاں صرف ویجیٹیرین افراد کو ہی رہائش کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اسرو اب بی جے پی کی 2024 کی مہم کا آلہ ہے۔ ہر مشن کو انتخابات سے قبل قوم پرستانہ جنون کو ہوا دینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم مودی چاند پر گئے ہیں۔مہوا موئترا نے مزید لکھا کہ بھکت اور ٹرول آرمی دہائیوں کے ISRO کو مودی ہے تو ممکن ہے جادو کے طور پر پیکیج کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جاگو ہندوستان اور میں ملک مخالف نہیں ہوں۔