اڈانی کی ٹنڈر کے معاملہ پر چیف منسٹر شیو کمار سے ملاقات

   

بنگلورو، 23 اگست (یو این آئی) اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اتوار کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیور کمار سے ان کی سداشیونگر واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مجوزہ بنگلورو ٹنل روڈ پروجیکٹ اور اس بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لیے اڈانی انٹرپرائزز کی جانب سے دی گئی بولی پر ملاقات کے دوران اہم بات چیت ہوئی۔یہ ملاقات اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ کرناٹک حکومت 16.75 کلومیٹر طویل ہبلی-سنٹرل سلک بورڈ ٹنل روڈ کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اڈانی انٹرپرائزز دونوں پیکیجز کے لیے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کے طور پر سامنے آئی ہے ۔اڈانی انٹرپرائزز نے اس منصوبے کے لیے 22,267 کروڑ روپے کی بولی پیش کی ہے ، جبکہ حکومت نے اس منصوبے کی تخمینی لاگت 17,698 کروڑ روپے مقرر کی ہے ۔ معاہدہ دیے جانے سے قبل ریاستی کابینہ کی حتمی منظوری حاصل کرنا ابھی باقی ہے ۔وزیر اعلیٰ اور اڈانی کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سیاسی ماحول حساس ہے ۔
قومی سطح پر کانگریس قیادت کاروباری معاملات اور بی جے پی کی زیر قیادت حکومت سے مبینہ قربت کے معاملے پر اڈانی گروپ کو بارہا نشانہ بناتی رہی ہے ۔