کانگریس کے منیش تیواری نے فیناس پر پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران یہ مانگ کی مگر بی جے پی ممبرس نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
نئی دہلی۔کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے ایس ای بی ائی اورآر بی ائی سربراہان‘ کارپوریٹ امور کے اہلکاروں اور دیگر ریگولیٹری اداروں کی ایک پارلیمانی پینل برائے فینانس کی جانچ کی مانگ کی تاکہ اڈانی مسلئے پر ان کی جانب سے کسی ناکامیوں کا آیا جانچ کی جاسکے۔
کانگریس کے منیش تیواری نے فیناس پر پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران یہ مانگ کی مگر بی جے پی ممبرس نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ معاملہ زیر سماعت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران تیواری کی حمایت پارٹی کے ساتھیوں گوراؤ گوگوئی اور پرمود تیواری‘ ٹی ایم سی ایم پی ساؤگاتا رائے اور بی جے ڈی کے پیناکی مشرا اور امر پٹنائک نے حمایت کی ہے۔
ذرائع نے مزید کہاکہ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ روی شنکر پرساد‘ ایس ایس اہلوالیہ اور سوشیل کمار مودی نے سختی کے ساتھ اس مانگ کی مخالفت میں کہاکہ معاملہ زیر سماعت ہے کیونکہ سپریم کورٹ اس معاملے کی جانچ کررہا ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ تیواری نے کہاکہ سی ای بی ائی‘ آر بی ائی اور دیگر ریگولیٹری ایجنسیوں کے سربراہوں کو اس بات کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیاہندنبرگ کی رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں میں اڈانی گروپ کے شیئر گرنے میں کوئی ریگولیٹری ناکامی تو نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے چیرمن جینت سنہا نے کانگریس ممبرس سے استفسار کیاکہ وہ اپنے مطالبہ تحریر میں لکھا کردیں‘ اور اپوزیشن ارکان نے کہاکہ یہ ریگو لیٹری فریم ورک کی نگرانی کے لئے پینل کے کام کا حصہ ہے۔
جب سنہا سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ ”بعض معزز ممبران نے ایک خاص معاملہ اٹھایا ہے جس کا فی الحال ایسے ماہرکمیٹی کے ذریعہ جائزہ لیاجارہا ہے‘ اس پر اتفاق کیاگیاتھا کہ ایس سی کے عمل کو ختم کیاجائے“۔
ایک گھنٹے سے زیادہ تک اس مسلئے پر بحث چلتی رہی ہے۔ مالیتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ کامپلکس میں وزرات شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کے نمائندوں کی طرف سے ایم پی ایل اے ڈی اسکیم سے متعلق مسائل کے موضوع پر بریفنگ حاصل کرنے اور گرانٹس کے مطالبات 2023-24پر مسودہ رپورٹس پر غور کرنے اور اسے اپنانے کے لئے ہوا۔