اڈوانی کی سالگرہ ، مودی، شاہ اور نڈا کی مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اوربی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے پیر کو سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کو ان کی 94 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعا کی ۔ مودی نے ٹویٹ کیاکہ اڈوانی جی کو سالگرہ مبارک۔ ان کی صحت و تندرستی اوردرازیٔ عمر کے لیے دعاگو ہوں۔ لوگوں کو بااختیار بنانے اور ہمارے ثقافتی افتخارکو بڑھانے کے لئے ان کی کوششوں کے لئے قوم ان کی ممنون رہے گی۔ مودی نے اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔امیت شاہ نے ٹویٹ کیا‘‘ اڈوانی جی سے آج ان کی سالگرہ پر ملاقات کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔