اڈیشہ:بارودی سرنگ میں دھماکہ ایک شخص ہلاک

   

بھونیشور: اڈیشہ کے کندھمال ضلع کے فرنگیہ تھانہ علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ فرنگیہ تھانہ علاقہ میں واقع سڈنگیا گاؤں میں ماؤنوازوں کے ذریعہ بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آنے والے نوجوان کی شناخت سڈنگیا گاؤں کے پریا رنجن کنور کے طور پر ہوئی ہے ۔قبل ازیں سڑک کی تعمیر کی مخالفت کرنے والے ماؤنوازوں نے منگل کو دو جے سی بی مشینوں کو نذر آتش کر دیا تھا اور اسی جگہ پوسٹر لگا دیے تھے ۔