تین دلت اشخاصکی بجرنگ دل کے غنڈوں پر مشتمل 30افراد کے ایک گروپ نے یکم مئی کے روز اس وقت مارپیٹ کی جب وہ اڈیشہ کے ضلع بارگڑھ میں ایک مردہ گائے کا چمڑا نکال رہے تھے۔
کل ہند وکلاء اسوسیشن برائے انصاف(اے ائی ایل اے جے) کی ایک پریس ریلیز. کے بموجب مذکورہ تین اشخاص جن کاتعلق دلت کمیونٹی سے ہے چکر کیند گاؤں کے ساکن ہیں۔
یکم مئی کے روز انہیں ایک اونچی ذات والی فیملی کے گھر سے فون کال موصول ہوا ہے کہ وہ مردہ گائے کو وہاں سے لے کر جائیں۔
مذکورہ تینوں اشخاص کالییاس روی داس‘ بھگن راج مہر او رڈوکو مہرمردہ گائے کو لے کر گئے اور جب وہ اس کی کھال اتار رہے تھے اس وقت بجرنگ دل کے 30غنڈوں پر مشتمل ایک گروپ نے انہیں گھیر لیاتھا۔
گائے ذبح کرنے کے گمان میں ان غنڈوں نے انہیں بری طرح پیٹنا شروع کردیا جس کی وجہہ سے ایک کی حالات بہت خراب ہوگئی تھی۔چہارشنبہ کے روز اے ائی ایل اے جے اڈیشہ کے وکیل سیتارام مہرنے پوری کے صدر پولیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔
متاثرین کے کمیونٹی نے زخمی اشخاص کو مفت طبی نگہداشت فراہم کرنے کی مانگ کی۔ ایک ایف ائی آر بھی اس ضمن میں درج کرایا گیاہے۔