اڈیشہ میں بی جے پی کے مقامی لیڈر کا قتل

   

بھونیشور ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ کے کُرڈا شہر بعض نامعلوم اشرار نے دوشنبہ کے دن بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ جس کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کیا ۔ اس لیڈر کا نام منگولی جینا بتایا گیا ہے جو کُرڈا کے ژون 9 کے منڈل کا صدر تھا ۔ یہ واقعہ جس وقت ہوا اس وقت اتوار کی شام کو منگولی جینا ، کرڈا اسمبلی حلقہ کے امیدوار کا موچرن کنڈیٹ کے گھر کے قریب کھڑے رہ کر پارٹی کے ورکروں سے بات چیت کررہا تھا ۔ پولیس کے بیان کے بموجب موٹر سائیکل پر سوار اشرار نے جینا پر چار گولیاں داغیں جن میں سے دو گولیاں اسے لگ گئیں ۔ اسے فوری دواخانہ پہنچایا گیا مگر راستے ہی میں اس نے دم توڑ دیا ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فوری طور پر شہر کے تمام راستے مہر بند کردئیے گئے اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ تاہم اس قتل کی وجہ کا اب تک پتہ نہ چل سکا ۔۔