بھوبنیشور: اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعہ کو تیوہار کے موسم میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مہنگائی الاؤنس میں 11 فیصد اضافے کرنے کا اعلان کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہنگائی الاؤنس میں اضافہ یکم جولائی 2021 سے نافذ العمل ہو گا اور اسے مستحقین کی اکتوبر تنخواہ میں بڑھایا جائے گا۔ چار لاکھ ریاستی سرکاری ملازمین اور 3.5 لاکھ پنشنرز اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔ مہنگائی الاؤنس 17 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ پچھلے تین مہینوں کا بقایا مہنگائی الاؤنس ملازمین کو نقد رقم کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔