بھوبنیشور 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست اڈیشہ کے لئے بی جے پی کی جانب سے اسٹار کمپینر کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جس میں مجموعی طور پر 40 شخصیتوں کو اسٹار کمپینر کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ بی جے پی ترجمان کے مطابق اِس فہرست میں مودی، امیت شاہ، ہیما مالنی کے بشمول اڑیا فلم اسٹارس شامل ہیں۔ اڈیشہ بی جے پی نے آج 40 افراد کی فہرست جاری کی جہاں 4 مرحلوں میں 11، 18 ، 23 اور 29 اپریل تک انتخابات منعقد ہوں گے۔ 40 افراد پر مشتمل اسٹار کمپینر کی فہرست کو آج چیف الیکٹورل آفیسر اڈیشہ کے دفتر میں جمع کرادیا گیا۔ واضح رہے کہ اڈیشہ میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی بیک وقت منعقد ہوں گے جہاں پر 21 پارلیمانی حلقوں کیساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کی 147 نشستوں پر بھی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔