اڈیشہ میں کشتی غرقاب ، 9 افراد کی موت

   

اڈیشہ ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں کشتی غرقاب ہونے کے نتیجہ میں 9 افر اد کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ کل رات اس وقت پیش آیا جب سیاح تفریح کے بعد واپس ہورہے تھے ۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ مرنے والوں کا تعلق جگت سنگھ پور ضلع کے کوجنگا سے بتایا گیا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ حادثہ کے وقت کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور ان تمام کے ایک ہی طرف آجانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی ۔ چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس 4 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا ہے ۔