اڈیشہ ٹرین حادثہ: بی جے پی پھر کانگریس کے نشانہ پر

   

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جمعہ کی شام اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہوئے شدید ٹرین حادثے کے سلسلے میں پھر سے نشانہ بنایااور مودی حکومت پر اپنی ناکامیابیوں سے توجہ ہٹانے کا الزام لگایا۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیٹ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا یہ پتہ لگانے کے بجائے کہ اس شدید حادثے کی کیا وجہ ہے ۔ حکومت اب اس حادثے کے پیچھے سازش ہونے کی کہانی گڑھ رہی ہے اور مسافروں کی حفاظت پر توجہ دینے سے بھاگ رہی ہے ۔ شرینیٹ نے کہا کہ ریل کے وزیر اشونی ویشنو کو شدید ریل حادثے کی اخلاقی ذمے داری لینی چاہئے اور اپنے عہدے سے استعفی دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر مودی حکومت اپنی ‘ناکامیابیوں’سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہی ہے ۔ بی جے پی حکومت نے شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے سے دور ہٹ کر رہی ہے ۔ کانگریس ترجمان نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ریل حادثے اس لئے ہو رہے ہیں کیونکہ مسافروں کی حفاظت اس حکومت کی ترجیح نہیں ہے ۔