ممبئی۔ پہلی خاتون فینانس منسٹر کی جانب سے پیش کئے گئے پہلے بجٹ پر کارپوریٹس نے اپنی باراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نرملا سیتا رامن نے مشہور راستے پر چلنے کا انتخاب کیا اور ترقی اور ملازمتوں کی تشکیل کا پیمانہ تیار کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
سینئر صنعت کار اڈی گودریج چیرمن گودریج گروپ کی پہلی خاتون وزیر فینانس نرملا سیتار امن کے پہلے بجٹ پر ناراضگی واضح نظر ائی اورکہاکہ”میں نہیں سمجھتا کہ مذکورہ بجٹ ترقی پذیرہے۔ قابل لحاظ حد تک اسٹاک مارکٹ بھی نیچے آیا ہے“۔
اسی طرح کی سونچ مہیندر ہالی ڈیز کے چیرمن ارون نند کے تھے انہوں نے بھی کہاکہ وہ مایوس ہیں۔
یہ کہاکہ یہاں پر کئی مشہور پیمانے ہیں‘ نند ا کا احساس ہے کہ ملک میں درپیش سب سے بڑا چیالنج ملازمتوں کی تشکیل ہے جس کواس بجٹ میں شامل نہیں کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر ہم اپنے بچوں کے لئے ملازمتوں تیار نہیں کریں گے‘ ہمیں سماجی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہم صرف آبادی کاکام کررہے ہیں۔ہمیں حقیقی کاروائی کی ضرورت ہے مگر میں نے اس بجٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں سنا۔
میں نے صرف وہی سنا ہے جو تعریف کرنے اور سرخیوں میں رہنے والی باتیں ہیں“۔
بجاج فینسور کے ڈائرکٹر سنجیو بجاج نے بھی کہاکہ بجٹ میں بڑے ائیڈیاز ہے جس کے لئے 360ڈگری کی پیش قدمی ہوگی‘ گاڈ ہی جانتے ہیں کہ اس سب کو کیسے روبعمل لایاجائے گا۔
مرسڈیز بنس انڈیا مرٹن شیوانک کا لب ولہجہ بجٹ کے متعلق کچھ اسی طرح کا ہی تھا۔
پریمل گروپ کے اجئے پریمل نے بھی فوری ترجیحات کوبجٹ میں نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ بی ایس ای چیف اشیش کمار چوہان نے ایف ڈی ائی کے حوالے سے خلاصہ کرتے ہوئے بجٹ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا