ممبئی۔ایک چونکا دینے والے اور بے رحمانہ واقعہ میں پیر کے روز ماڈل سے اداکارہ بننے والی مالوی ملہوترہ جو مشہور ٹی وی سیریل”اڑان“ سے مقبول ہوئی ہیں پرکئی مہینوں سے ان کا تعقب کرنے والے ایک پروڈیوسر نے مبینہ طور پر پیٹ میں چاقو گھونپ دیاہے۔
مقامی لوگ جنھوں نے اس واقعہ کو دیکھا‘ پولیس کو جانکاری دی ہے۔ ایسا بتایاجارہا ہے کہ پیر رات9بجے کے قریب وارسوا کی مصروف ترین سڑک پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
مالو ی ملہوترہ(29) جس کو تین گہرے ضربات لگے ہیں کو ممبئی میں کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔
مالوی ملہوترہ کون ہیں؟
مالوی ملہوترہ کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے۔ اپنے کیریر کی شروعات ماڈل کے طور پر کی اور بیوٹی برانڈ کپڑوں کے اشتہارات میں وہ نمودار ہوئی تھیں۔
سال 2017میں اڑان سے شروعات کرنے والی مذکورہ اداکارہ نے اس سے قبل تین سال تک تھیٹر میں کام کیاتھا۔ بالی ووڈ فلم ہوٹل میلان کے علاوہ مالوی نے تامل فلموں میں بھی کام کیاہے۔
پچھلے سال انہوں نے اپنا یوٹیوب چیانل شبنم کی شاعری بھی لانچ کیاتھا۔
مالوی ملہوترہ پر حملہ
مولوی ملہوترہ پر حملہ کرنے والے شخص ک شناخت یوگیش کمار سنگھ(26) کے طورپر ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مالوی ملہوترہ کام کے بعد گھر واپس لوٹ رہی تھی جب سنگھ سے اس کی ملاقات ہوئی اور اس نے کار میں بیٹھنے کے لئے زوردیا۔
جب انہوں نے انکار کیاتب اس نے جان سے مارنے اور ان کی زندگی ختم کرنے کی دھمکی دی۔
مالوی کی دوست نے کہاکہ کمار نے جیب سے چاقو نکالا اور مالوی پر حملہ کردیا جو اس کا کئی مہینو ں سے تعقب کررہاتھا۔
یوگیش کمار سنگھ کے خلاف ایک ایف ائی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ ملہوترہ کی حمایت میں کنگانا نے قومی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ ریکھا شرما سے تائید کی درخواست کی ہے۔