تہران: ایران میں جنگی جہاز کی’انخلا سیٹس‘اڑان سے قبل کھل گئیں جس کے باعث دو پائلٹ’ہینگرروف‘سے جاٹکرائے اور موت واقع ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں انخلا سیٹ ہنگامی صورت میں بھرپور طاقت سے باہر آتی ہے اور پھر اس پر لگا پیرا شوٹ کھل جاتا ہے جس سے کرسی پائلٹ سمیت بحفاظت زمین پر اتر جاتی ہے ۔ کسی تکنیکی خرابی کے باعث ہینگرمیں موجود طیارے کی انخلا سیٹس کھل گئیں اور پائلٹس ہینگر روف سے ٹکرا گئے ۔
