اڑیسہ: معاملہ سلجھانے کے بہانے پولیس افسر نے خاتون کی عصمت ریزی کردی

,

   

پوری: ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایک پولیس افسر نے اس کی عصمت ریزی کی۔ ریاست کے ایک وزیر نے بھی پولیس افسر کے اس عصمت ریزی کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم پولیس افسر کسی مقدمہ کے متعلق بات چیت کیلئے متاثرہ عورت کے گھر گیا تھا جہاں اس نے اس خاتون کی عصمت ریزی کردی۔ پولیس اسٹیشن میں اس پولیس افسر کی شکایت درج کروادی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم پولیس افسر بالانگا پولیس اسٹیشن کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر بتایا گیا۔ سب ڈیویژنل پولیس ِآفیسر نے بتایاکہ اس معاملہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اڑیسہ کے وزیر داخلہ ڈی ایس مشرانے کہا کہ خاطی پولیس افسرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔