اکار پٹیل کے خلاف لک اؤٹ نوٹس سے دستبرداری اختیار کی جائے‘ معافی نہ مانگیں۔ سی بی ائی کو عدالت نے کہا
نئی دہلی۔ایف سی آر اے کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق چیرمن اکار پٹیل کے خلاف سی بی ائی کی جاری کردہ لک اؤٹ سرکولر سے دستبرداری کی ہدایت کو ہفتہ کے روز دہلی کی ایک عدالت نے برقرار رکھا۔
اسی وقت میں عدالت نے ایجنسی کی پٹیل کے خلاف کاروائی پر سی بی ائی ڈائرکٹر کے لئے جاری کردہ معذرت خواہی کی نوٹس کو ایک بازو کردیا۔
اپنے احکامات میں عدالت نے اشارہ دیاہے کہ”سی بی ائی ڈائرکٹر سے درخواست گذار ملزم کی معذرت خواہی کی مانگ کو سنوائی کرنے والی عدالت نے اپنے احکامات میں بازورکھنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ ڈائرکٹر کے ماتحت عہدیداروں کی غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں ذہنی اذیت نہیں دی جاسکتی ہے“۔
عدالت نے پٹیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ قابل ازوقت اجازت کے بغیر ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے ہیں۔ ایک ہفتہ کے اندر پٹیل کو عدالت میں پیش ہونا ہے اور ان کی موجودگی کے لئے سی آر پی سی کی دفعہ 88کے تحت ایک مچلکا دائر کرنا ہوگا
۔پٹیل کو جب وہ بنگلور و ائیر پورٹ سے امریکہ جارہے تھے 6اپریل کے روز انہیں سی بی ائی کے ایف سی آر اے2010کے تحت ایک معاملے میں لک اؤٹ نوٹس کا حوالہ دے کر روک لیاگیاتھا۔
انہیں دوبارہ بنگلور ائیر پورٹ پر8اپریل کے روز امریکہ کا سفر کرنے سے روک دیاگیا تھا‘ حالانکہ دہلی کے ایک میٹر وپولٹین مجسٹریٹ نے دن میں اس سے قبل انہیں سفر کرنے کی اجاز ت دی تھی۔