اکاسا ایئر کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی

   

نئی دہلی: دہلی سے بنگلور جانے والی اکاسا ایئر کی پرواز میں بم کی دھمکی ملی ہے۔ اس کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی پرواز فوراً واپس دہلی لوٹ گئی۔ پرواز میں 184 افراد سوار تھے۔ اکاسا ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ فلائٹ 1335کیو پی کو دوپہر 2 بجے دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کی ہدایت دی گئی تھی۔اکاسا ایئر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اکاسا ایئر کی پرواز کیو پی 1335، جس نے 16 اکتوبر 2024 کو دہلی سے بنگلورو کے لیے اڑان بھری تھی اور اس میں 174 مسافر، 3 شیر خوار بچے اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے، کو سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا تھا۔ اکاسا ایئر کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ایئر لائن نے پائلٹ سے کہا کہ وہ ہوائی جہاز کو انتہائی احتیاط کے ساتھ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لے جائے۔ فلائٹ کے دہلی میں اترنے کے بعد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔