اکبرالدین اویسی کو قائد اپوزیشن کی نشست !؟

   

حیدرآباد۔9ستمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے بجٹ کی پیشکشی کے دوران قائد ایوان مقننہ مجلس پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کو قائد اپوزیشن کی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا اور ان کے بازو رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بن عبداللہ بلعلہ بیٹھے ہوئے تھے۔ اسپیکر اسمبلی کی جانب سے مجلس کو باضابطہ قائد اپوزیشن کا عہدہ فراہم کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن مجلس کی جانب سے اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر پوچارم سرینواس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات کی خواہش کی گئی تھی کہ ان کی جماعت کو اپوزیشن کا عہدہ فراہم کیا جائے کیونکہ کانگریس کے کئی منتخبہ ارکان اسمبلی نے تلنگانہ راشٹر سمیتی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس کے بعد ریاست میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹر سمیتی کے بعد 7ارکان اسمبلی کے ساتھ مجلس دوسری بڑی پارٹی ہے اسی لئے پارٹی کی جانب سے قائد اپوز یش کے عہدہ پر اپنا ادعا پیش کیا گیا تھا لیکن اسپیکر کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن آج اکبرالدین اویسی قائد اپوزیشن کی نشست پر نظر آئے۔