اکتوبر میں ہند۔امارات فضائی کرائے ڈبل ہونے کا امکان

   

دبئی : اکتوبر میں امارات اور ہندوستان کے فضائی کرائے ڈبل ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ دسہرہ اور دیوالی کے آنے والے ہندو تہواروں کے لیے ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ شروع ہو چکی ہے، ہندوؤں کا تہوار دیوالی 24 اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ ہندوستان میں دسہرہ 5 اکتوبر سے منایا جائے گا، تہواروں کے دوران اسکول تقریباً دو ہفتے بند رہیں گے، مقامی ٹریول ایجنٹس کو ہندوستان سے انکوائریز شروع ہوچکی ہیں اور ابھی سے بر دبئی کے کچھ ہوٹلوں نے تہوار کے دنوں میں پہلے ہی 100 فیصد بکنگ کی اطلاع دی ہے، پلوٹو ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناش عدنانی کہتے ہیں کہ اکتوبر میں ہوائی جہاز کے کرائے کم از کم دوگنا ہو جائیں گے، ہم فی الحال اگست میں ہیں لیکن بر دبئی میں ایسے ہوٹل بھی ہیں جو اکتوبر کے لیے مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں، ہم آنے والے مہینوں میں یو اے ای ہندوستان کے راستوں پر ایئر لائنز کی پروازوں میں اضافے کی توقع نہیں کر رہے لیکن اس دوران بہت سارے لوگ یو اے ای کا سفر کریں گے۔