بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرحیں 2014 کی طرز پر ہی نافذ کی جائیں۔ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح جو 2014 میں تھی، اسی شرح پر لاگو کی جائے ۔ پٹرول کی قیمت میں 20روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 26روپے کمی کی جائے۔ مرکز نے کل پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6روپے کی کمی کی ہے ۔ اس کے بعد اب پٹرول تقریباً 10 روپے اور ڈیزل تقریباً 7 روپے سستا ہو گیا ہے ۔