اکشے اپنے بیٹے ’’آرو‘‘ پر اپنی مرضی تھوپنا نہیں چاہتے

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم کیسری کی کامیابی کو انجوائے کررہے ہیں۔ وہیں ان دنوں اسٹار کڈز کا بالی ووڈ میں ڈبیو کرنا عام سی بات ہوگئی ہے۔ اسی وجہ سے اکشے کے بیٹے ’’آرو‘‘ کے بالی ووڈ ڈبیو کو لے کر بھی لوگ باتیں کررہے ہیں جب اس بارے میں کھلاڑی کمار سے پوچھا گیا تو انہوں نے دل چھو جانے والا جواب دیا۔ اکشے کمار نے کہا آرو ابھی تو صرف 16 سال کا تو ہے اور وہ اپنی لائف انجوائے کررہا ہے۔ اکشے نے بتایا میرے والد نے مجھ پر کبھی کوئی دباؤ نہیں بنایا تھا۔