اکشے کمار اپنی ناکام فلموں پر روپڑے

   


ممبئی ۔ فلموں کی ناکامی پر اکشے کمار روپڑے جب کہ بالی ووڈ فلمیں باکس آفس پر خراب دور سے گزر رہی ہیں۔ ایک یا دو فلموں کو چھوڑ کر تمام فلمیں کمائی کے لحاظ سے ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ اکشے کمار کی آنے والی فلم کٹ پتلی کا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اپنی فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے موقع پر اکشے کمار نے باکس آفس پر فلموں کی خراب کارکردگی کے بارے میں بات کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رکشا بندھن کا بزنس اچھا نہیں چل رہا اور فلم ناکام ثابت ہوئی ہے۔ فلم کٹ پتلی کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ وہ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ ناظرین کیا چاہتے ہیں۔ اکشے کمار نے کہا، ‘فلمیں نہیں چل رہی، یہ ہماری غلطی ہے، میری غلطی ہے۔ مجھے بدلنا ہوگا، سمجھنا ہوگا کہ شائقین کیا چاہتے ہیں اور اس کے لیے میرے علاوہ کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ اکشے کمار کی کٹ پتلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی ناکام فلموں پر روپڑے ۔ رنجیت تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 ستمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دکھائی جائے گی۔ فلم کو جیکی بھگنانی اور دیپشیکھا دیشمکھ فیملی بینر پوجا انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کررہے ہیں۔ کٹ پتلی تامل فلم رتساسن’ کا ہندی ریمیک ہے۔ بتا دیں کہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اب تک باکس آفس پر 40 کروڑ کا بزنس بھی نہیں کر پائی ہے۔ کام کے محاذ پر، اکشے کمار کی کئی فلمیں قطار میں ہیں۔ وہ رام سیتو، سیلفی، گورکھا، بڑے میاں چھوٹے میاں، او مائی گاڈ 2′ اور ‘کیپسول گل’ جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔