اکشے کمار کی فلم ’ سوریہ ونشی ‘ کی نمائش کسانوں نے روک دی

,

   

ہوشیار پور : متنازعہ مرکزی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کے ایک گروپ نے آج یہاں اکشے کمار کی فلم ’ سوریہ ونشی ‘ کی نمائش کو5 سنیما ہالوں میں روکنے پر مجبور کردیا ۔ بعص احتجاجیوں نے فلم کے پوسٹرس پھاڑ دئیے جو تھیٹروں کے باہر لگے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکشے نے کسانوں کے احتجاج کی تائید کرنے کے بجائے ان کی مخالفت کی ہے ۔ بھارتیہ کسان یونین کے کارکنوں نے ضلع صدر سوارن دھگا کی قیادت میں فلم کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی نمائش روک دی۔