نئی دہلی : نومبر 2016 ء میں نوٹ بندی کے بعد سے ڈیجیٹل لین دین کو سرکاری سرپرستی میں بڑھاوا ملا اور آج پانچ سال بعد یو پی آئی یا آن لائین لین دین تیزی سے فروغ پاکر پہلی بار ماہ اکٹوبر 2021 ء میں 7.7 لاکھ کروڑ روپئے (زائد از 100 بلین ڈالر ) سے تجاوز کرگیا ہے ۔ اکٹوبر میں مجموعی طورپر 4.2 بلین یو پی آئی (یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس ) لین دین ہوئے ۔ موجودہ طورپر PhonePe ، Google Pay اور Paytm ڈیجیٹل پے منٹس کے معاملے میں سب سے آگے ہیں ۔ PhonePe کے زائد از 325 ملین رجسٹرڈ یوزرس ہیں۔