اکھلیش کا حکومت سازی کا خواب پورا نہیں ہوگا : وزیر پاٹھک کا دعویٰ

   

بریلی: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی دوبارہ بڑی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کابینی وزیر برجیش پاٹھک نے کہا کہ دوسروں کی مدد سے ریاست میں حکومت سازی کا سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو کا خواب پورا نہیں ہوگا۔پاٹھک نے گذشتہ روز رات بریلی کے میئر ڈاکٹر امیش گوتم کے ساتھ برہمن پریواروں سے ملاقات کے دوران کہا‘ اکھلیش یادو کے پاس اپنا کچھ نہیں ہے ۔ وہ دوسرو ں کے سہارے اپنی دوکان چلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔