سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گھپلہ کی حکومت بن گئی ہے اور اس کے جھوٹ کے کاروبار سے اب پردہ اٹھنے لگا ہے۔ اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان کہا کہ نوجوانوں کو روٹی روزگار دینا تو دور تعلیم کے شعبہ میں ان کے لئے دروازے بھی بند کیے جا رہے ہیں۔ آیوش گھپلہ تو محض ایک گنتی ہے۔ پردہ اٹھنے پر نہ جانے کتنے گھپلے سامنے آئیں گے۔ بی جے پی کے ماتھے پر لگے کلنک کے ٹیکے چھپنے والے نہیں۔