سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سوئس بینکوں میں رکھے ہوئے کالے دھن میں اضافے کے لئے بی جے پی کے حکمرانوں کو مورد الزام قرار دیا اور الزام لگایا کہ پارٹی کی حکمرانی کے تحت ہونے والے گھوٹالوں کی وجہ سے ہی بیرون ملک رکھے ہوئے کالے دھن میں اضافہ ہوا ہے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں اکھلیش نے کہا بی جے پی حکومت میں ترقیاتی کام صفر کے برابر ہیں بی جے پی کے اقتدار میں گھوٹالوں کی وجہ سے بیرون ملک موجود کالے دھن میں اضافہ ہوا اور ملک کا جی ڈی پی خسارے میں چلا گیا اہم بات یہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے سنٹرل بینک کے جاری کردہ سالانہ اعدادوشمار کے مطابق سوئس بینکوں میں جمع ہندوستانیوں کی دولت 20 ہزار کروڑ روپے کو پار کرچکا ہے جو گذشتہ 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔